اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے شام کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے کئي میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا ۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیل نے جن میزائلوں کے ذریعہ شام کے ایئر پورٹ پر حملہ کیا ۔ شامی دفاعی میزائل نظام نے ان کا پتہ لگآ کر انھیں فضا میں ہی تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شامی سرحد کے اس طرف سے میزائل حملہ کیا ذرائع کے مطابق شام کے کم سے کم 4 دفاعی میزائلوں نے اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا۔
.......
/169